ادارہ دھنک لندن کے زیرِ اہتمام ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت "میرا زمانہ میری کہانی” کی تقریب رونمائی

0

تقریب میں صحافتی ، ادبی ،سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی

نظامت کے فرائض سیدہ کوثر نے ادا کئے،ادارہ دھنک لندن کی جانب سے مصنفہ مہ پارہ صفدر کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا

لندن (رپورٹ:سیدہ کوثر) ادارہ دھنک لندن کے زیرِ اہتمام ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت "میرا زمانہ میری کہانی ” کی لندن میں شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں صحافتی ، ادبی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور بی بی سی لندن کی معروف نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدر کی کتاب میرا زمانہ میری کہانی کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقاریب رونمائی کے بعد لندن میں پہلی بار ایک پروقار تقریب گزشتہ اتوار کو ادارہ دھنک لندن کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں علم دوست شخصیات نے کتاب اور ماہ پارہ صفدر کی شخصیت کے حوالے سے خطاب کیا۔

اس تقریب کا اہتمام ادارہ دھنک لندن کی ٹیم اور اس کی روح رواں معروف شاعرہ سیدہ کوثر نےنہایت محنت اور جانفشانی سے کیا تھا جس میں ادیب ،شعرا بھی شامل تھے۔

مقررین میں حسنین رضا زیدی، عباس رضا زیدی، محمد صفدر، یوسف ابراہم، سید شبیر احمد، ساجدہ ہمایوں، ڈاکٹر غلام مرتضی عدیم اور صفدر ہمدانی نے مصنفہ کی زندگی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ،ماہ پارہ صفدر سے انکی زبانی کتاب پر سیر حاصل معلوماتی رائے کے بعد حاضرین محفل کے جانب سے کئے گئے سوالوں کے جوابات بھی دئیے گئے۔

اس تقریب کی نظامت کے فرائض ادارہ دھنک لندن کی چیئر پرسن سیدہ کوثر نے ادا کئے ، تقریب رونمائی میں ادارہ دھنک لندن کی جانب سے مصنفہ مہ پارہ صفدر کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا گیا، پروگرام کے اختتام پہ مصنفہ کی تصنیف سے مزین خوبصورت تصویر کے ساتھ کیک کاٹا گیا ۔

یاد رہے کہ یہ کتاب یوں تو ماہ پارہ صفدر کی سوانح حیات ہے لیکن اس میں پاکستان کی تاریخ ، خواتین کی میڈیا میں انٹری اور مشکلات سمیت ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سابق فوجی صدر ضیاء الحق کے ادوار سمیت ماہ پارہ صفدر کی برطانیہ آمد اور حال تک کے کا احاطہ کیا گیا ہے۔کتاب میں پاکستان میں انگڑائیاں لیتی ہوئی جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا بھی بطور خاصذکر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!