فلسطین کے75ویں یومِ نقبہ کے حوالے سے27مئی کو سویڈن کے شہر مالمو میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہو گا
کانفرنس میں یورپ بھر سے فلسطینی تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے
مالمو(زبیرحسین)مالمو شہر کے ایکزیبیشن ہال Malmömässan Exhibition & Congress Centre میں27مئی کو صبح 10 بجے فلسطینی عوام کی جانب سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں یورپ بھر سے فلسطینی تنظیموں کے رہنما شرکت کریں گے۔
سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مذکورہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت کے لئے مقامی فلسطینی تنظیم کے وفد نے پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی اور کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئےکاوشوں کی درخواست کی۔
فلسطینی وفد نے سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد یہ ہے کہ ہم 75 سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے ملک کو بھولے نہیں ہم آج بھی اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔
اس کانفرنس کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ ہم اپنے وطن کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں ۔