اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کیلئے وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کو اپنی سفارشات پیش کریں گے
دوبارہ سیکرٹری اطلاعات و نشریات مقرر کرنے پراعلیٰ قیادت کا شکریہ، ذوالفقارعلی مغل
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنما ذوالفقارعلی مغل کو پی پی پی کی اعلیٰ قیادت نے ایک بار پھر سیکرٹری اطلاعات و نشریات برائے گلف و مڈل ایسٹ مقررکر کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
دوسری بارسیکرٹری اطلاعات و نشریات کا عہدہ ملنے پرذوالفقارعلی مغل نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ پاکستان) بلاول بھٹو زرداری، پی پی پی گلف مڈل ایسٹ کی تمام قیادت، صدر پی پی پی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس اور دیگر پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ذوالفقارعلی مغل نے کہا کہ مجھے بطور پیپلز پارٹی گلف و مڈ ل ایسٹ سیکرٹری انفارمیشن کی اہم ذمہ داری ایک بار پھر سونپی گئی ہے، میں پہلے کی طرح ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور انداز میں کام کروں گا۔
جبکہ وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری کو سفارشات اجتماعی طور پرپیش کریں گے اور پارٹی کی بہتری کے لیے مل کرکام کرینگے۔