سعودی عرب میں تعینات سفیر پاکستان احمد فاروق سے احسن عباسی کی زیر قیادت پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے وفد کی ملاقات

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن، سعودی عرب کے وفد نے پی پی پی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی کی قیادت میں سعودی عرب میں نئے تعینات ہونے والے سفیر عزت مآب احمد فاروق سے سفارتخانہ پاکستان میں ملاقات کی۔

ملاقات میں کمیونٹی کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ جن میں سر فہرست پاکستانی بچوں کی تعلیم، سکول سے متعلقہ مسائل، مزدور طبقے کے مسائل، سعودی عرب کے موجودہ حالات کے تناظر میں روزگار کے مواقع وغیرہ شامل تھے۔

سفیر پاکستان نے تمام مسائل کو غور سے سنا اور ان مسائل پر بھرپور توجہ دینے کی یقین دہانی کرائی۔

پی پی پی کے وفد نے ویلفیئر سیکشن کی، کم وسائل کے باوجود، خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفد کے شرکا میں احسن عباسی، قاضی اسحق میمن، فرح احسن، صاحبزادہ کلیم اللہ، شریف بلوچ، صداقت حسین، عدیل محمود، چوہدری اختر، ملک بلاول، پرویز کھٹانہ، ملک عبدالکریم، سفیر حیدر اور ہدایت اللہ شامل تھے۔

ویلفیئر اتاشی رانا محمد معصوم نے ملاقات میں خصوصی شرکت فرمائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!