مکہ مکرمہ:کسوہ فیکٹری میں روبوٹ زائرین کو معلومات فراہم کرنے لگا

0

جدہ (خالد نواز چیمہ) مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری میں روبوٹ زائرین کو معلومات فراہم کرنے لگا، روبوٹ عربی اور انگلش میں کسوہ فیکٹری آنے والوں کو معلومات فراہم کرتا ہے ۔

مکہ مکرمہ میں کسوہ فیکٹری میں روزانہ سینکڑوں زائرین غلاف کعبہ بننے کے عمل کو دیکھنے کے لئے پہنچتے ہیں۔

جن کے لئے اب کوئی انسان نہیں بلکہ روبوٹ کو معلومات فراہم کرنے پر معمور کیا گیا ہے جو غلاف کعبہ کی تاریخ اور اسکے بننے کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہی دے رہا ہے اور زائرین کے سوالات کا جواب بھی دینے کی اہلیت رکھتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!