قونصل خانہ پاکستان جدہ کی ٹیم کی ابھا آمد،پاکستان مسلم لیگ ن ابھا ریجن کے عہدیداران نے استقبال کیا

0

ریاض ( وقار نسیم وامق) قونصل خانہ پاکستان جدہ کی ٹیم کی ابھا آمد پر پاکستان مسلم لیگ ن ابھا ریجن کے عہدیداران نے ٹیم کا استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

مسلم لیگی عہدیداران نے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ابھا ریجن کے عہدیداران میں سے چیئرمین ابھا ریجن راجہ فواد احمد، صدر رانا شاہد اقبال، سنیئر نائب صدر حاجی قمر عمران سندھو، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت، سینئر نائب صدر چوہدری علی گل اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ارشد چھینہ موجود تھے۔

ابھا ریجن کے صدر رانا شاہد اقبال نے کمیونٹی مسائل سے ویلفیئر اتاشی ثاقب علی خان کو آگاہ کیا جبکہ ثاقب علی خان نے کمیونٹی مسائل کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!