سعودی عرب پاکستان کے الائیڈ بنک اور سعودی عرب کے انجاز بنک کے باہمی تعاون سے "ترسیلات زر بھیجنے کا عالمی دن” منایا گیا

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب پاکستان کے الائیڈ بنک اور سعودی عرب کے انجاز بنک کے باہمی تعاون سے "ترسیلات زر بھیجنے کا عالمی دن” منایا گیا جو کہ ہر سال 16 جون کو منایا جاتا ہے۔

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب میں الائیڈ بنک آف پاکستان اور انجاز بنک سعودی عرب کے تعاون سے سجنے والی تقریب میں الائیڈ بنک سعودی عرب کے انچارج سلمان حسن اور انجاز بنک کے اراکین شریک تھے۔

جنھوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکی تارکین وطن کی خدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسے وہ تمام افراد قابل قدر ہیں جو دیار غیر میں رہ کر محنت اور مشقت کرتے ہیں اور اپنے خاندانوں کی کفالت کے لئے اپنی محنت کی کمائی انہیں بھجواتے ہیں تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

اس موقعہ پر ترسیلات زر بھیجنے کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور ورکرز میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!