نامور شاعر ادیب و صدر بزم علم و ادب نعمت اللہ ارشد گھمن کے اعزاز میں ایک شام

0

تقریب کی صدارت صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ ڈاکٹر مشتاق عادل نے کی

تمام شرکاء نے نعمت اللہ ارشد کے فن پر روشنی ڈالی اورانہیں خراج تحسین پیش کیا

سیالکوٹ (رپورٹ:محمد ایوب صابر) نامور شاعر ادیب و صدر بزم علم و ادب نعمت اللہ ارشد گھمن کے اعزاز میں طلحہ نذیر( نائب صدرAPSAA سیالکوٹ، سی ای او النور گرائمر سکولز بھڑتھ، نائب صدر بزمِ علم و ادب) اور ساجد علی ( انفارمیشن سیکرٹری بزمِ علم و ادب) نے سیالکوٹ کینٹ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کی صدارت صدر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ ڈاکٹر مشتاق عادل نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں جناب مقبول احمد شاکر سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن و سابق سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ، ڈاکٹر محمد عامر اقبال اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ، جناب ڈاکٹر محمد یوسف اعوان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو یونیورسٹی آف سیالکوٹ، جناب پروفیسر عبدالشکور سیال سی ای او لرننگ زون سکول سسٹم، جناب ملک شبیر اعوان ایڈوکیٹ ضلعی صدر APSAA و پرنسپل سبحان فاؤنڈیشن، جناب حامد بسرا سی ای او کری ایٹو سکول سسٹم، جناب ایوب صابر سینئر شاعر و سرپرست بزمِ علم و ادب، جناب ملک مبشر سی ای او دی اسکالرز ہائی اسکول سلانکے، جبران ملک سی ای او نیو ایج سکول سسٹم، صائمہ اختر سینئر نائب صدر بزمِ علم و ادب اور عکاشہ اصغر نائب صدر بزمِ علم و ادب نے شرکت کی۔

تمام مہمانان کو گلدستے پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عمران نے حاصل کی۔ مدینے کے شاعر مقبول احمد شاکر نے نعتیہ اشعار پیش کیے۔ اس کے بعد تمام شرکاء نے محترم نعمت اللہ ارشد کے فن پر روشنی ڈالی۔ تمام شرکاء نے انہیں مثبت سوچ اور اعلی اخلاقی اقدر کا حامل قرار دیا۔

حاضرین محفل کی پرزور فرمائش پر شعری سلسلے کا آغاز کیا گیا۔ اس طرح ہال میں موجود دیگر مہمان بھی لطف اندوز ہوئے۔ نعمت اللہ ارشد گھمن کی ادبی اور علمی صلاحیتوں کے اعتراف میں "اعتراف فن ایوارڈ” پیش کیا گیا۔

نعمت اللہ ارشد گھمن نے شرکاء کو اپنی پہلے تخلیق "مباحث” پیش کی۔ نعمت اللہ ارشد گھمن نے اس بھرپور عزت افزائی پر طلحہ نذیر اور ساجد علی کا بے حد شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس تقریب میں تشریف لانے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس طرح یہ یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!