پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کی سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پر شدید مذمت

0

اوسلو(عقیل قادر) پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کا ایک اجلاس صدر چوہدری جہانگیر نواز کی صدارت میں اوسلو میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

پیپلزپارٹی ناروے کے رہنمائوں جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد سینئر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں، نائب صدر چودھری محمد اشرف، جائینٹ سیکرٹری عثمان اصغر ، انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین ،سینئر راہنماؤں میاں محمد اسلام، رفیع اللہ راجہ سلیم ، چودھری عجب خان نے اجلاس میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ایسی اشتعال انگیز کارروائیوں سے صرف نفرت اور انتہاپسندی جنم لیتی ہے متعصب اور تشدد پسند عناصر کے ایسے انتہا پسندانہ رویئے پر امن معاشروں کے لیے خطرہ ہیں اجلاس میں عالمی برادری کی اسلام فوبیا کے مضمرات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں پیپلزپارٹی ناروے کے جنرل سیکرٹری علی اصغر شاھد نے 5 جولائی کو پاکستانی تاریخ کا سیاہ ترین دن قرار دیا جب ملک کے بدترین آمر ضیاء الحق نے پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا اور ملک میں مارشل لاء نافذ کر دیا۔

پیپلزپارٹی کے ہزاروں کارکنوں طالب علموں اساتذہ دانشوروں اور صحافیوں کو کوڑے مارے قید و بند کی صعوبتوں سے دوچار کیا اور پھانسی کی سزائیں سنائیں۔ علی اصغر شاھد نے کہا کہ ضیاء الحق کی 11 سالہ آمریت کے اثرات پاکستانی معاشرے میں آج بھی موجود ہیں اور جمہوریت کے راستے میں رکاوٹ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!