لندن(وسیم چودھری)محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان،صدر انٹرنیشنل لائرز ایسوی ایشین پنجاب چیپٹر،چیئرمین جوڈیشل ایکوٹیزم پینل نے سولیسٹر محسن رضا ملک کو انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن کا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
انٹرنیشنل لائنز ایسوی ایشین نے بین ا لاقوامی دنیا میں پاکستانی وکلا کی جہاں آواز اٹھائی ہے وہاں دنیا میں پاکستان کی اہمیت اجاگر کرنے کا سہرا بھی تنظیم کے سر جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے تنظیم اہم کردار کرتی رہے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محسن ملک بطور صدر پاکستان میں جاری مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں گے اور جمہوریت کی بحالی ، الیکشن وقت پر کروانے کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔