فرانس میں سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام عید میلادالنبیؐ کے موقع پر تقریب کا انعقاد

0

پیرس( سلطان محمود )سفارت خانہ پاکستان فرانس میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ادارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست میر حسن قادری ،سفیر پاکستان امجد عزیز قاضی ،بزنس فورم فرانس کے نائب صدر سردار ظہور اقبال ،نعت خواں زاہد چشتی کے علاوہ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں خواتین اور بچوں کے علاوہ سفارتی عملے کے اراکین بھی شامل تھے۔ ہیڈ کونسلر احسان کریم نے نظامت کے فرائض سرانجام د یئے۔

تلاوت کلام پاک کے بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!