تقریب میں مقامی اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی
قومی ترانے کی دھنوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا
کوالالمپور (رپورٹ:محمد وقار خان) پوری دنیا کی طرح ملائشیا میں بھی پاکستان کا 76واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا۔
ملائشیا کے وقت کے مطابق صبح 9 بجے ہائی کمیشن آف پاکستان کی عمارت میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات میں مقامی اور پاکستانی کمیونٹی کی ا ہم شخصیات نے شرکت کی ۔ قومی ترانے کی دھنوں اور پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بلند کیا گیا ۔
ہائی کمشنر آف پاکستان سید احسن رضا نے صدر پاکستان اور نگران وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے ، اور حاضرین کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی ۔
تقریب میں ہائی کمیشن آفیسرز کے حاضرین سے خطاب کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے افراد نے ملی نغمے اور ترانے پیش کئے۔ جب کہ منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پہ بھنگڑے سے شرکاء کا دل گرمائے رکھا ۔
آزادی کی خوشی میں کیک کاٹنے کے بعد حاضرین کی پاکستانی روائتی ناشتہ سے تواضع کی گئی ۔