کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات اور یوم آزادی کے موقع پر پاک ڈونرز کی جانب سے 22 ویں بلڈ کیمپ کا انعقاد
کویت(رپورٹ:محمد عرفان شفیق)کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات اور یوم آزادی کے موقع پر پاک ڈونرز کی جانب سے 22 ویں بلڈ کیمپ کا انعقاد العدان ہسپتال کے بلڈ بنک میں کیا گیا جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
یہ کیمپ خصوصی طور پر کویت اور پاکستان کے 60 سالہ سفارتی تعلقات اور یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے لگایا گیا جس میں 180 افراد نے اپنے آپ کو خون کے عطیہ کے لیے پیش کیا۔
کویت میں سفیر پاکستان ملک محمد فاروق اور وزارت صحت کی اہم شخصیت ڈاکٹر احمد الشطی ڈائریکٹر احمدی گورنریٹ اس کیمپ میں مہمان خصوصی تھے۔ دیگر شخصیات میں سفارتخانہ پاکستان سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال، پیر امجد حسین صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت، محمد عارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت، حکیم طارق محمود صدیقی، ڈاکٹر شجاع الدین کھوکھر صدر سوسائٹی آف پاکستانی ڈاکٹرز ان کویت، رانا اعجاز سہیل صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت، میاں محمد ارشد صدر پاکستان مسلم لیگ نواز کویت، ڈاکٹر جہانزیب عثمان صدر عوامی نیشنل سنٹر کویت، محمد زبیر شرفی صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ کویت، اختر کوہستانی، سید رحیم باز، چوہدری مدثر گجر، آفتاب گوندل، ملک خرم اعوان، جاوید اقبال صدر اسلامک ایجوکیشن کمیٹی کویت، مولانا حفیظ الرحمان مذہبی سکالر، چوہدری جہانگیر علی گجر، چوہدری صفدر اقبال گجر، شمشاد خان تنولی، ڈاکٹر رحمت اللہ خان صدر پاک لائف، میاں محمد فاروق بانی انجمن غلامان رسول کویت، چوہدری شمشاد چیمہ، چوہدری قیصر، راجہ بلال، طاہر بشیر، حافظ عبدالعزیز، جلال الدین سلطان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
پاک ڈونرز کی جانب سے کمیونٹی کی معروف شخصیت حکیم طارق محمود صدیقی نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
پاک ڈونرز ٹیم کے ویمن ونگ کی جانب سے مسز شائستہ زاہد (ہیڈ ویمن ونگ، پاک ڈونرز) نے آنے والی خواتین کوعطیہ خون کے حوالے سے آگاہی دی ۔ پاک ڈونرز کی ٹیم کیمپ انچارج الطاف حسین نے تمام عطیہ کرنے والے افراد کا دل کی اتہاہ گہرائیوں سے شکرادا کیا اور کہا کہ ڈونرز ہمارا اثاثہ ہیں جن کے تعاون سے اتحاد، ہمدردی اور انسانیت کی ان اقدار کو تقویت ملتی ہے جو کہ پاکستانی کمیونٹی کا خاصہ ہے۔
پاک ڈونرز کی ٹیم IEC-Youth Wing کی نہایت شکر گزار ہے جنہوں نے کاز پارٹنر کے طور پر مسلسل ہمارے شانہ بشانہ اس کیمپ میں حصہ لیا۔ مزید پاک ڈونرز اپنے سپانسرز، کمیونٹی سپورٹرز اور میڈیا پارٹنرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس نیک مقصد کی کامیابی میں ایک ناگزیر کردار ادا کیا۔
کویت اور پاکستان کے تعلقات کی چھ دہائیوں کی بھرپور تاریخ پاکستانی کمیونٹی کی کامیابی کی ضمانت ہے جس میں خون کے عطیہ کی یہ مہم کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور باہمی تعاون کے لیے ہماری اقوام کے اجتماعی عزم پر زور دیتی ہے۔ پاک ڈونرز اس دیرینہ شراکت میں مزید سنگ میلوں اور مشترکہ کامیابیوں کی توقع کرتے ہیں۔