سیاسی، سماجی حلقوں کیلئے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے دروازے بلاتفریق کھلے ہیں،اویس تاج چوہدری

0

دیارِغیر میں پاکستانی ساکھ کو سفارتی سطح پر بحال کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے،عرفان لطیف سیفی

ہر ممبر اپنے قول و فعل سے ملکی مفادات کو ہر طرح سے مقدم رکھے گا،جام سیف اللہ

کوالالمپور(محمد وقار خان)پاکستان پریس کلب ملائشیا کے زیر اہتمام ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں تنظیم سازی و تقریب حلف برداری میں ممبران کی رائے سے نئے عہدیداران کا چنا ئوکیا گیا۔

اویس تاج چوہدری کو کثرت رائے سے صدارت ، عرفان لطیف سیفی کو چیئر مین، داتو جمیل حمید کو سینئر نائب صدر ،سید خرم عباس شیرازی کو نائب صدر ، محمد وقار خان کو جنرل سیکرٹری ، اور شاہزیب شاہ جی کو سیکرٹری انفارمیشن پاکستان پریس کلب ملائشیا منتخب کیا گیا ۔

عہدیداران کے انتخاب کے بعد سرپرست جام سیف اللہ ، صدر اویس تاج چوہدری ،اور چیئرمین عرفان لطیف سیفی نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے صدر اویس تاج چوہدری نے کہا کہ سیاسی، سماجی حلقوں کیلئے پاکستان پریس کلب ملائشیا کے دروازے بلاتفریق کھلے ہیں۔

نومنتخب چیئر مین PPCM عرفان لطیف سیفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دیارِغیر میں پاکستانی ساکھ کو سفارتی سطح پر بحال کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

سرپرست PPCM جام سیف اللہ کا کہنا تھا کہ ہر ممبر اپنے قول و فعل سے ملکی مفادات کو ہر طرح سے مقدم رکھے گا ۔

پریس کلب ملائشیا کے ممبران کی تقریب حلف برداری میں نومنتخب عہدیداران نے پوری ایمانداری اور غیر جانبداری سے صحافتی خدمات انجام دینے کا عہد کیا ۔

صدر پریس کلب اویس تاج چوہدری نے پریس کلب کا منشور پڑھ کر سنایا ۔بعدازاں چیئرمین PPCM عرفان لطیف سیفی نے ممبران سے ملک و قوم کے مفاد کو مقدم رکھنے اور ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہوکر صحافتی خدمات ادا کرنے کا حلف لیا ۔

ممبران میں سے جام سیف اللہ (سرپرست پاکستان پریس کلب ملائشیا )اویس تاج چوہدری (صدر پاکستان پریس کلب ملائشیا)عرفان لطیف سیفی ( چیئر مین پاکستان پریس کلب ملائشیا)داتو جمیل حمید (سینیر نائب صدر پاکستان پریس کلب ملائشیا)سید خرم عباس شیرازی (نائب صدر پاکستان پریس کلب ملائشیا)محمد وقار خان (جنرل سیکرٹری پاکستان پریس کلب ملائشیا) کے علاوہخرم شہزاد ڈار ، منیر احمد خان ، معظم عبد الرحمن مغل اور امجد سلطان نے شرکت کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!