جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سعودی عرب چوہدری نزاکت علی گجر کا سید حمزہ علی گیلانی سمیت صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ

0

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے جنرل سیکرٹری چوہدری نزاکت علی گجر کی جانب سے پریس قونصلر سید حمزہ علی گیلانی سمیت صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور کہا کہ پاک سعودی تعلقات کو فروغ دینے میں صحافی برادری کا اہم کردار رہا ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں قونصلیٹ جدہ میں تعینات پریس قونصلر سید حمزہ علی گیلانی اور ریاض میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے میں پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری چوہدری نزاکت علی گجر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی جانب سے سیاسی، سماجی، ادبی، سفارتی سرگرمیوں کو ہمیشہ بہتر انداز میں اجاگر کیا جاتا ہے جس پر ہم ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پریس قونصلر سید حمزہ علی گیلانی کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں صحافی ذمے داری کو بڑے احسن اور ذمے دارانہ کردار کے ساتھ ادا کرنے کی ضرورت ہے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی رونما کی جاسکتی ہے۔

تاہم سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں نے ہمیشہ قونصل خانہ اور سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھا ہے اور کمیونٹی سرگرمیوں کو بھی نمایاں کرکے پاکستان کا مثبت چہرہ اجاگر کیا ہے، عشائیے سے گل زیب کیانی، راجہ فرہاد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!