نیدرلینڈز(تارکین وطن نیوز)نیدرلینڈز میں تعینات پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے ڈچ پارلیمنٹ کی رکن سلیمہ بیلہاج سے ملاقات کی۔
یاد رہے کہ وہ نیدرلینڈز کی سیاسی پارٹی D66 کی اہم لیڈر بھی ہیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال سمیت دوطرفہ و باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
Ambassador Suljuk Mustansar Tarar met with Ms. Salima Belhaj, Member of the House of Representatives of The Netherlands at the Tweede Kamer.
— Pakistan Embassy Netherlands (@PakinNetherland) October 29, 2021
They discussed issues of bilateral and mutual interest, including South Asia and current Afghanistan situation. (1/2) pic.twitter.com/xKuvYRmkxm
سفیر پاکستان سلجوق مستنصر تارڑ نے نیدرلینڈز کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
محترمہ سلیمہ بیلہاج نے افغانستان سے ڈچ سفارت خانے کے عملے کے انخلا کے لئے پاکستان کی حمایت اور سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔