پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے راہنمائوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت
دبئی (طاہر منیر طاہر) مسلم لیگ ن پرتگال کے جنرل سکریٹری سرفراز فرانسیسں اور ممبر نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس چوہدری منظور کی قیادت میں اقلیتی راہنما ئوں نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت کیاگیا اور بعد ازاں فاطمہ ولاز ڈھوک اعوان ہمک کے ترقیاتی کاموں اور اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کی مضبوطی اور آئندہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ کی جیت کو یقینی بنا نے کے متعلق بات چیت بھی ہوئی۔
ملاقات میں پی ٹی آئی اقلیتی ونگ کے راہنما ئو ں بشارت غوری، خالد ٹھیکیدار، آصف مسیح اور ڈاکٹر اعجاز قیصر نے سرفراز فرانسیس وکی جنرل سکرٹری مسلم لیک ن پرتگال اور چوہدری منظور سینئر مسلم لیگی راہنما ممبر نیشنل کمیشن آف ہومن رائٹس کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کی۔
اس موقع پر اشکناز اصغر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ پنجاب بھی موجود تھے۔