سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹر گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستان ڈاکٹر گروپ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تین سو سے زائد پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کرکے نادار اور مستحق ہم وطنوں کو طبی سہولیات فراہم کیں ۔

سفارت خانہ پاکستان ریاض سعودی عرب میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں شہر بھر سے ایک ہزار سے زائد مریضوں کو تین سو پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے مفت طبی سہولیات فراہم کیں ۔

جن میں مفت چیک اور ادویات کے علاوہ الٹرا ساؤنڈ،ای سی جی، ایکسرے اور دیگر میڈیکل ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی تھی جبکہ مینٹل ہیلتھ کی آگاہی کے حوالے سے بھی ورکشاپس کا اہتمام کیا گیا۔

سفیر پاکستان احمد فاروق نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستانی ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اس سے دیار غیر میں مقیم ہم وطنوں کو بہتر طبی سہولت فراہم ہوتی ہے۔

جبکہ پاکستان ڈاکٹر گروپ کے صدر ڈاکٹر اسد رومی کا کہنا تھا کہ 2010 سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ہر چھ ماہ بعد فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے ہم وطنوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

جبکہ ایمبیسی میں موجود کلینک بھی پورا سال مفت علاج معالجے کی سہولت فراہم کرتا ہے اور پوری ٹیم جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر یہ سلسلہ جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!