‎عوام کسی لاڈلہ یا لاڈلہ پلس کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی،پی پی پی کینیڈا

0

اونٹاریو(نمائندہ خصوصی)جاوید گجر، صدر پی پی پی کینیڈا، اور راؤ طاہر، جنرل سیکرٹری پی پی پی کینیڈا نے صاف اور شفاف الیکشن کی راہ میں نادیدہ قوتوں کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کسی لاڈلہ یا لاڈلہ پلس کی حکومت کو تسلیم نہیں کرے گی۔

پی پی پی 8 فروری 2024 کو ہونے والے انتخابات میں عوامی طاقت سے تمام محلاتی سازشیں ناکام بنادے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پی پی پی کینیڈا عوامی مفادات کی حفاظت میں پوری طرح مصروف ہے اور عوام کے حقوق اور ترقی کیلئے محنت کرتی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!