جس طرح پاکستانی، امارا تیوں کے بارے نیک خواہشات اور جذبات رکھتے ہیں بالکل ویسے ہی احساسات اماراتی بھی رکھتے ہیں

0

دبئی طاہر منیر طاہر) پی ایم ایل این، متحدہ عرب امارات کے سینئر رہنما شوکت محمود بٹ نے اپنی رہائش گاہ پر امارات کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ہر طبقہ فکرسے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں اور عرب کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔

امارات کے ٥٢ ویں نیشنل ڈے میں حاجی ریاست علی، ماموں اقبال یو کے، چودھری ثاقب، چودھری جواد، چودھری عمیر، چودھری محمد صدیق، چودھری عارف، بابر جویندہ، عمر عبّاس گوندل، ملک آصف، چودھری نعیم، اکرام جویندہ، مدثر شاہ، فاروق بھٹی، ندیم بٹ، چودھری امجد، چودھری اصغر، چودھری عمران، چودھری سعادت باجوہ، راجہ عابد حسین، معظم مغل، عبدالمجید مغل، راجہ جمیل بنگیال، محمد نواز، چودھری یاسر، چودھری شاہد، چودھری سفیان، ملک امجد، غلام محی الدین، جان قدر، عامر سہیل گھمن، غلام مصطفیٰ مغل، ملک دوست محمد اعوان، چودھری راشد علی بریار اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔

تقریب ہذا میں حاجی ریاست علی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرقومی دن کا کیک کاٹا گیا اور سب نے ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے ہوئے امارات کے شیوخ اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ایک اماراتی نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پاکستانی، امارا تیوں کے بارے نیک خواہشات اور جذبات رکھتے بالکل ویسے ہی احساسات اماراتی بھی رکھتے ہیں، امارات اور پاکستان کی دوستی بہت پرانی جس میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مضبوطی آتی جا رہی ہے۔

نیشنل ڈے کی تقریب کے میزبان شوکت محمود بٹ نے کہا کہ حکومت امارات نے ہمیں یہاں کاروبار کے بھر پور اور محفوظ مواقع فراہم کئے ہیں جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

نیشنل ڈے کے موقع پر پاکستان اور امارات کے قومی ترانے بجائے گئے، جھنڈے لہرائے گئے اور متحدہ عرب امارات کی مزید تعمیر و ترقی اور خوش حالی کی دعا مانگی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!