لندن:چرچ آف سائنٹولوجی کے زیراہتمام 75ویں انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

0

لندن (نمائندہ خصوصی) لندن سٹی میں چرچ آف سائنٹولوجی کے زیر اہتمام 75ویں انسانی حقوق کے دن کی مناسبت سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کے مہمان تھے۔

ہیومن رائٹس سیلیبریشن تقریب میں کمیونٹی اور تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ٹریسی کولمین نے اس پورے پروگرام کی میزبانی کی جس کا اہتمام ٹریسی کولمین اور اس کی ٹیم سارہ اور گریم ولسن نے کیا تھا جو چرچ آف سائنٹولوجی میں عہدیداران ہیں۔

مقررین نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ کے مختلف مضامین پڑھے، مقررین میں لارڈ ڈنکن میکنیئر، ایڈوکیٹ شہربانو بخاری اور پروگریسو وائسز کے بانی شریک،کونسلر معظم علی سندھو ایڈووکیٹ، علی جاوید ڈائریکٹر برائے انسانی اسمگلنگ روکے ، سنجیو کمار ایم بی ای جنرل سکریٹری شری گرو رویداس سنگت لوٹن،سیدہ کوثر دھنک لندن، راجہ ذیشان اور بہت سے دوسرے مقررین نے انسانی حقوق کے موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

چیئرمین راجہ سکندر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنی تنظیم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے ساتھ مل کر دنیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں اور وہاں موجود ہر فرد سے اپیل کی کہ وہ مظلوم عوام کے خلاف آواز اٹھائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!