بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو مرعوب نہیں کر سکتا،گلفرازطاہر

0

دبئی (تارکین وطن نیوز) کشمیر فریڈم موومنٹ کے مرکزی نائب صدر برائے گلف سردار گلفراز احمدطاہر نے کہا ہے کہ بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو مرعوب نہیں کر سکتا،ہندوستانی جارحانہ اقدامات تحریک آزادی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتے۔

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بھارتی عدل و انصاف کے دعوئوں پر ایک بدنما داغ ہے، کشمیری کسی صورت تحریک آزادی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ دھرتی ماں کی آزادی کیلئے کشمیری عوام کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، کشمیریوں نے ظلم کی سیاہ راتوں کو آزادی کی نشاط خیز صبح سے بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔

ہندوستان اپنے توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا، عالمی سامراج نے ہمیشہ کشمیریوں کے راستے کی دیوار بننے کی کوشش کی لیکن کوئی بھی حربہ ان کے جذبے کو کم نہیں کر سکا، سردار گلفراز نے کہا کہ پاکستان کی کمزور کشمیر پالیسی مسئلہ کشمیر کو نقصان پہنچا رہی ہے سیاسی اور سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو منظم کرنا ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!