دبئی(عمر فاروق)پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کےچیئرمین میاں طارق جاوید نے قونصل جنرل حسن افضل خان کے ساتھ پاکستانی قونصلیٹ میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں قونصل جنرل سے پی او سی کی اوورسیز کمیونٹی کے لئے کی جانے والی خدمات اور پی او سی کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور پاکستان قونصلیٹ کے ساتھ پاکستانی سکول فجیرہ میں بچوں کی تعلیم کے حوالے سے پی او سی کے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
اس کے علاوہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ووٹ کا حق اور بیرون ممالک سے پاکستان لیکر جانے والے موبائل فون ٹیکسز پرچھوٹ کی بھی بات کی گئی کہ ہر اوورسیزپاکستانی کوٹیکس فری موبائل فون ساتھ لیکر جانے جیسی سہولیات پر حکومت وقت سے بات چیت کی جائے اور اوورسیزپاکستانیوں کے دیگر مسائل اور ان کے حل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل کا پی او سی کی طرف سے شکریہ ادا کیا گیا کہ انہوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور پی او سی کی خدمات کو بھی سراہا ہے،میٹنگ میں چیئر مین کے علاوہ رانا انیس ، عمر بلوچ، فیصل رمضان، مس فرح اور وقاص گھمن اور وومن ونگ پی او سی یو اے ای کی چیئر پرسن ڈاکٹر فردوس نسیم بھی موجود تھیں۔