سعودی عرب کی جانب سے ایگزٹ ری انٹری پر واپس نا آنیوالے افراد پر 3سال کی عائد پابندی ہٹا لی گئی

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی جانب سے ایگزٹ ری انٹری پر واپس نا آنے والے افراد پر تین سال کی عائد پابندی ہٹا لی گئی۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے وہ تمام ورکرز جو ایگزٹ ری انٹری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب واپس نہیں آسکتے تھے ان پر عائد تین سال کی پابندی ہٹا دی گئی ہے اور ائیر پورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں کے حکام کو تحریری طور پر اس کی اطلاع کردی گئی ہے۔

مذکورہ پابندی اٹھانے کے فیصلے پر منگل 16 جنوری سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!