اسپرنگ فیسٹیول گالا لگاتار41 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے، صدر سی ایم جی
نیرو بی (ویب ڈیسک) نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر میں "پریلوڈ ٹو اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں کینیا کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل زینب حوا بنگورہ، کینیا میں چین کے سفیر چؤ پھینگ جیان، عظیم جھیلوں کے علاقے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹیری جنرل کے خصوصی ایلچی شیا حوانگ، اور کینیا اور اقوام متحدہ میں تعینات متعدد ممالک کے سفراء اور سفارت کاروں سمیت 200 سے زائد مہمانوں نے تقریب میں شرکت کی۔
سی ایم جی کےصدر شن ہائی شیونگ نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اسپرنگ فیسٹیول گالا لگاتار 41 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے اور یہ دنیا کے لیے چین کے قریب آنے اور چین کو سمجھنے کے لیے ثقافتی بزنس کارڈ بن گیا ہے۔
چینی عوام عوامی جمہوریہ چین کی 75ویں سالگرہ ڈریگن کے سال میں منائیں گے۔ سی ایم جی افریقی دوستوں کے ساتھ اعلیٰ سطحی چین۔افریقہ ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لیے خدامات سرانجام دینے کے لیے تیار ہیں۔
اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کی ڈائریکٹر جنرل زینب حوا بنگورہ نے کہا کہ اس سال اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اسپرنگ فیسٹیول کو اقوام متحدہ کی چھٹی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ نیروبی میں اقوام متحدہ کے دفتر کی جانب سے، وہ اس تہوار کی خوشیوں میں شریک تمام لوگوں کے لیے امن اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ظاہر کرتی ہیں ۔