ویانا (اکرم باجوہ) آ سٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اس وقت 17 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہیں۔
وفاقی دارالحکومت ویانا میں کوروناصورتحال بدستور برتر اور کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے اور کورونا کی صورتحال خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ ویانا میں اس وقت 17439 افراد کورونا سے بیمار ہیں۔کورونا کی صورتحال ڈرامائی ہوتی جارہی ہے۔
منگل کے روز آسٹریا کے صحت کے حکام نے 10363 نئے انفیکشن اور 61 اموات کی اطلاع دی۔ہسپتالوں میں پہلے ہی وارننگ دے رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں کل 2568 کورونا مریضوں کا علاج ہورہا ہے 458 تشویشناک حالت میں انتہائی نگہداشت کے یونٹوں میں زیر علاج ہیں۔ویانا میں منگل کو 1230 نئے انفیکشن رپورٹ ہوئے۔
منگل 16 نومبر 2021 تک وفاقی دارالحکومت میں وبائی امراض کے آغاز سے اب تک 200097 مثبت ٹیسٹوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔180087 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 2571 ہے جن میں حال ہی میں بارہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ویانا شہر کی نشریات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اس وقت 17439 ایکٹو کیسز ہیں۔
ویانا کے میئر مائیکل لڈوِگ پہلے ہی ہفتے کے آخر میں سخت اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔ مثال کے طور پر FFP2 ماسک کی ضرورت کو گھر کے اندر بڑھایا جا رہا ہے۔ رات کے وقت کیٹرنگ اور تقریبات میں 2G-Plus ضابطہ (ویکسینیشن / ریکوری + PCR ٹیسٹ) متعارف کرایا جائے گا۔