پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن کی سالگرہ تزک و احتشام سے منائی گئی

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی صحافیوں کی تنظیم پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کی جانب سے کیا گیا تھا ۔سالگرہ کی تقریب میں پاک میڈیا فورم کے چیئر مین الیاس رحیم، سینئر نائب صدر وقار نسیم وامق، جنرل سیکرٹری رانا عظیم جبکہ مسلم ن ریاض ریجن کے دیگر عہدیداروں سمیت یوتھ ونگ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر پاک میڈیا فورم کے صدر ذکاءاللہ محسن نے صحافیوں اور لیگی عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا جس پر انہیں مبارکباد دی گئی اس موقع پر مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے اور اس میں ذکاءاللہ محسن نے بطور صدر اور ایک صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمے داری کو باخوبی احسن نبھایا ہے اور اپنے حسن اخلاق سے منفرد مقام بنایا ہے اور تمام سیاسی، سماجی، ادبی اور مذہبی جماعتیں اس سے پیار کرتی ہیں اور اس کے کام کو سراہتی ہیں۔

پاک میڈیا فورم کے چیئر مین الیاس رحیم، سینئر نائب صدر وقار نسیم وامق، جنرل سیکرٹری رانا عظیم نے کہا کہ ذکاءاللہ محسن کی سالگرہ کے موقع پر ہم انکے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ایسے ہی کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں اور صحافتی امور کو مثبت انداز کے ساتھ انجام دیتے رہیں اس موقع پر ذکاءاللہ محسن نے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور صحافی دوستوں نے ان کی زندگی میں مزید اچھے لمحات کا اضافہ کیا ہے انھوں نے کہا کہ پردیس میں ہم سبھی یہاں ایک فیملی کی مانند ہیں اور اہل ریاض ایک گلدستے کی مانند ہیں جھنوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کی خوشیوں کو ملکر دوبالا کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!