سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

0

اسٹاک ہوم (زبیر حسین) یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سفارتخانہ پاکستا ن برائے سویڈن کی جانب سے ویبینار کا انعقاد، سید غلام نبی فائی، برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، بیرسٹر امجد ملک سمیت سویڈن کی مقامی سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، ویبینار میں مسئلہ کشمیر کے ساتھ فلسطین کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

سفارتخانہ پاکستان برائے سویڈن کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آن لائن تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا موضوع کشمیر اور فلسطین پر بے جا تسلط تھا، سید غلام نبی فائی کی جانب سے مذمتی قردار پیش کی گئی جبکہ برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کا کہنا تھا کہ ہم عرصہ دراز سے کشمیر کی آواز ایوانوں میں بلند کرتے آئے ہیں اور یہ سفر اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک کشمیر عوام کو ان کا حق نہیں مل جاتا، بیرسٹر امجد ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کے عوام کے لئے فقط ایک دن نہیں ہم ہر روز اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تقریب سے سویڈن کے سیاسی ، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان نے بھی خطاب کیا، کشمیر کونسل سویڈن کے صدر تیمور عزیز، چیئر مین چوہدری ظفر نے اپنے ادارے کی جانب سے سویڈن میں ہونے والے کاوشوں کے بارے میں بتایا، پاکستانی نژاد مئیر سارا کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جماعت کے پلیٹ فارم سے بھرپور کوشاں ہیں کہ کشمیریوں کو ان کا حق میسر آسکے۔

پاکستان پروموشن نیٹ ورک کے سربراہ زبیر حسین نے کہا کہ سویڈن میں ہر روز سڑکوں پر آوازیں گونجتی ہیں کہ فلسطین کی حمایت اور ان کے حق میں آواز اٹھانے کے لئے مسلمان ہونا ضروری نہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ فقرہ کشمیر کے لئے بھی لاگو ہوتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر سعید شیخ نے بھی مذمتی بیان ریکار ڈ کروایا۔

سفارتخانے کی جانب سے کشمیر کےحوالے سے ایک ویڈیو ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی، تقریب کے اختتام پر سفیرِپاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سویڈن میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی کہ کشمیرکے حوالے سے سویڈن میں جدوجہد جاری رکھیں کیونکہ سویڈن دنیا بھر میں انسانی حقوق کا علمبردرا ملک جانا جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!