مصنوعات کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنا اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم اقدام ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر ، مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین اور مرکزی کمیشن برائے مالیاتی و اقتصادی امور کے ڈائریکٹر شی جن پھنگ کی صدارت میں مرکزی کمیشن برائے مالیاتی اور اقتصادی امور کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفین کی اشیاء کی تجارت سمیت معاشرے کی لاجسٹک لاگت کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے مسئلے پر غور کیا گیا۔

جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصنوعات کی اپ گریڈیشن کو تیز کرنا اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم اقدام ہے اور بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور صارفین کی پرانی اشیاء کے ذریعے نئی اشیاء کے حصول کی حوصلہ افزائی اور اس کی رہنمائی کرنا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ لاجسٹکس پیداوار اور کھپت، گھریلو تجارت اور غیر ملکی تجارت کو جوڑتی ہے، اس لئے ہمیں پورے معاشرے کی لاجسٹک لاگت کو مؤثر طریقے سے کم کرنا ہوگا، صنعت کی بنیادی مسابقت کو بڑھانا ہوگا، اور معاشی گردش کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن، چین کے وزیر اعظم اور مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی چھیانگ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے اراکین اور مرکزی مالیاتی اور اقتصادی کمیشن کے اراکین چائی چھی اور ڈینگ شیوئی شیانگ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!