سفیر پاکستان کا آل پاکستان پریس کلب اور آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس میں لنچ کا اہتمام

0

ویانا (اکرم باجوہ)سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے آل پاکستان پریس کلب کے چیئر مین اکرم باجوہ، صدر غلام حسین نقوی اور دیگر پاکستانی صحافیوں اور آسٹرین نیشنل کرکٹ ٹیم کے پاکستانی کھلاڑیوں کے اعزاز میں پاکستان ہاؤس ویانا میں لنچ کا اہتمام کیا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 5 ستمبر کو سری لنکن سفارت خانہ اور آسٹرین کرکٹ بورڈ کے زیرِ انتظام ویانا 21 ڈسٹرکٹ کی مقامی کرکٹ گراؤنڈ میں ایک روزہ ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، آسٹریلیا ، برطانیہ ، نیوزی لینڈ ، جنوبی افریقہ سمیت تمام ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک کا ایمبیسی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا تھا۔ایمبیسی کپ ٹورنامنٹ میں ایمبیسی کی ٹیم میں سفارتخانہ کے سٹاف سمیت متعلقہ پاکستانی کمیونٹی کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

ایمبیسی کپ کا فائنل میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا جو فائنل میچ میں پاکستان نے سری لنکا ٹیم کو 10 وکٹ سے شکست دیکر پہلا ایمبیسی کپ جیتا تھا۔پہلا ایمبیسی کرکٹ کپ جیتنے کی خوشی میں سفیرِ پاکستان آفتاب احمد کھوکھر نے اپنی رہائشگاہ پاکستان ہاؤس 19 ڈسٹرکٹ ویانا میں آسٹرین نیشنل ٹیم میں پاکستانی کھلاڑی شامل جنہوں نے ایمبیسی کرکٹ کپ کی ٹیم میں حصہ لیا تھا جن میں آسٹرین کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اشفاق احمد،محمد عاصم و دیگر اور ایمبیسی کپ ٹیم کے کپتان ہیڈ آف چانسلری لیاقت علی وڑائچ اور پاکستانی کمیونٹی کی صحافت کے میدان شاندار کارکردگی اور خدمات کے اعتراف میں آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے چیرمین اکرم باجوہ،صدر غلام حسین نقوی اور دیگر پاکستانی صحافیوں کو لنچ میں مدعوکیا گیا۔

اس تقریب میں کمیونٹی افیرز قونصلر ہمایوں شبیر جوئیہ اور سفارت خانہ ویانا کے سٹاف ممبران بھی شریک تھے۔سفیر پاکستان نے مہمانوں کو پاکستان ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور صحافیوں اور پاکستان کے کھلاڑیوں کا اپنے اپنے شعبہ میں پاکستان کا نام بلند کرنے پر تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔صحافیوں اور پاکستانی کھلاڑیوں نے سفیرِ پاکستان کا لنچ کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!