سعودی پاکستانی ایڈوانسڈ کنسٹرکشن کمپنی اور لونا کارپوریشن کی جانب سے پاکستانی کمینوٹی کے اعزاز میں افطار ڈنر

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سعودی پاکستانی ایڈوانسڈ کنسٹرکشن کمپنی اور لونا کاپوریشن کے ڈائریکٹرز زاہد لطیف سندھو اور عابد لطیف سندھو کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے افسران سمیت کاروباری اور کمیونٹی اراکین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دارالحکومت ریاض میں منعقدہ دعوت افطار کی تقریب میں نامور کاروباری شخصیت زاہد لطیف سندھو نے شرکاء کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام مسلمانوں کے لئے رحمتیں اور برکتیں لیکر آتا ہے اور ہماری بخشش کا ذریعہ بنتا ہے رمضان المبارک سخاوت کا مہینہ ہے اس لئے مستحق افراد کی مدد کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

مکتبہ دارالاسلام کے ڈائریکٹر مولانا عبدالملک مجاہد کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلمانوں کی زندگیاں رمضان المبارک میں تبدیل ہوجاتی ہیں اسی طرح اس سلسلے کو دیگر مہینوں میں بھی جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ ہم پورا سال اللہ کی خوشنودی اور اسکی رحمتوں سے مستفید ہوسکیں اور اس سے ہماری آئندہ نسلیں بھی بہتر انداز سے اسلام کی تعلیمات سے روشناس ہوسکیں گی۔

دعوت افطار میں شریک سفارت خانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سہیل بابر وڑائچ، رانا محمد معصوم، نجم نواز ثاقب اور قونصلر توصیف خاور سمیت اہم کاروباری اور کمیونٹی کی شخصیات نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے علاوہ پاک سعودی تعلقات کی مزید پائیداری اور استحکام کے لئے دعا بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!