ناروے :اوسلو کے معززین کی راجہ محمد اقبال کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت

0

اوسلو (عقیل قادر) ناروے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سوندرے نورشترند مسلم سینٹر کے صدر راجہ محمد اقبال کی ہمشیرہ اور راجہ فضل الرحمن آف فریدیکستاد کی اہلیہ گذشتہ دنوں رضائے الٰہی سے پاکستان میں وفات پا گئی تھیں۔

مرحومہ کے لیے سوندرے نورشترند مسلم سینٹرمیں ایک ایصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔

اوسلو و گردنواح سے مذہبی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ معززین شہر کی جانب سے راجہ محمد اقبال اور راجہ فضل الرحمن سے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

ایصال ثواب کی محفل میں جن اہم شخصیات نے شرکت کی ان میں مرکزی جماعت اہلسنت کے صدر زاہد اسلم، چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، ناصر اکبر، انعام الحق سیٹھی، علامہ اقبال فانی، چوہدری مشتاق احمد برنالی، علامہ ارشد ضیاء، مفتی محمد زبیر تبسم، حافظ مختار احمد، میاں محمد اسلم ، اختر چوہدری، چوہدری تنویر احمد میکن، راجہ اشفاق، سفارتخانہ پاکستا ن سے محمد ناصر اور دیگر شامل ہیں ۔

آخر میں مسجد ہذا کے امام و خطیب ڈاکٹر حافظ جمیل نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!