رمضان المبارک کی بدولت مسلمانوں میں باہمی بھائی چارے کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے،افتخاراحمد

0

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں نامور کاروباری شخصیت افتخار احمد کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی جن کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتیں ہر سو پھیلی ہیں اور مسلمان اللہ کی رحمتیں سمیٹ رہے ہیں

دارالحکومت ریاض میں کاروباری شخصیت افتخار احمد کی جانب سے دعوت افطار میں کاروباری افراد سمیت دیگر مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اس موقعہ پر شرکاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمارے لئے بے شمار آسانیاں لیکر آتا ہے اور اللہ کا فضل اور کرم ہم مسلمانوں پر برستا ہے اور ہم اپنے پروردگار کے شکر گزار ہیں جس نے رمضان المبارک کو ہماری بخشش اور پرہیز گاری کا وسیلہ بنایا ہے۔

اس موقعہ پر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی برکتوں کی بدولت ہی مسلمانوں میں باہمی بھائی چارے اور یگانگت کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملتا ہے اور ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیں یہ ماہ مبارک بخشا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!