وزیراعظم پاکستان کے سابق مشیر برائے مذہبی امور الحاج مہر محمد یوسف چاند اور ان کے بیٹوں کی جانب سے گرینڈ افطار کا اہتمام
بریمن (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر برائے مذہبی امور الحاج مہر محمد یوسف چاند فوکل پرسن برائے جرمنی اوورسیز پاکستانی اینڈ ہیومن رائٹس منسٹری گورنمنٹ آف پاکستان اور جرمنی کے شہر بریمن میں موجود ان کے بیٹوں نے بریمن کی پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مدینہ مسجد میں اپنے دادا جان الحاج مہر غلام نبی مرحوم سابق چیئرمین پاکستان بیت المال ضلع گجرات کی ستائیسویں رمضان کو ان کی برسی کے موقع پرایک بہت بڑی افطاری کا اہتمام کیا۔
اس افطاری میں اردگرد کے علاقوں سے پاکستانیوں اور دیگر کمیو نٹی کے افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی،اس موقع پر مسجد کے خطیب اعظم پروفیسر حافظ قاری سردار افتخار احمد نے خصوصی خطاب کیا۔
انہوں نے جاتے ہوئے ماہ رمضان کی فیوض و برکات پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ ہمیں باقی بچ جانے والے وقت سے خوب فیضیاب ہونا چاہیے اور اللہ سے اپنے لیے مغفرت مانگنی چاہیے، بعد ازاں مرحوم غلام نبی مرحوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔