راچڈیل (محمد فیاض بشیر) ناردرن کئیر الائنس نیشنل ہیلتھ سروس میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والے ماہر ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ کی کاوشوں سے راچڈیل انفرمری ہسپتال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام ۔
بین المذاہب کمیونٹی کے ساتھ ناردرن کئیر الائنس کے چیف میڈیکل آفیسر رفیق بھدیر ،ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد ، روچڈیل ماسک کونسل کے نمائندگان طاہر محمود ،ندیم ،سٹیو ٹیلر چیف آفیسر راچڈیل ہیلتھ کئیر،کلیئرناٹ ہیومن ریسورس ڈائریکٹر شہر یار خان محمد طارق سٹاف ممبر راچڈیل انفرمری ہسپتال ، کونسلر ریچل و دیگر کی شرکت ۔
ڈپٹی مئیر کونسلر شکیل احمد نے کہا کہ عید ملن میں راچڈیل کی بین المذاہب کمیونٹی نے شرکت کی ،انکا مزید کہنا تھا کہ عید ملن پارٹی کے انعقاد سے دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کو عید کے تہوار اور اسلام کی مثبت اور اصل روح بتانے کا موقع ملا ۔
میزبان ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے کہا کہ عید ملن پارٹی میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کی شرکت سے باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی ثقافت اور تہوار کو منانے اور سمجھنے کا سنہری موقع ملتا ہے، انہوں نے عید ملن پارٹی میں شریک مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
کلیئر ناٹ نے کہا کہ راچڈیل میں بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی رہائش پذیر ہے، عید ملن پارٹی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ایک دوسرے ساٹھ ملکر تمام تہوار کو مناتے ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔راچڈیل کونسل آف ماسکز کے نمائندگان طاہر محمود اور ندیم کا کہنا تھا کہ بین الثقافتی و مذاہب کمیونٹی کے ساتھ ملکر مذہبی تہوار کو منانے سے ایک دوسرے کے تہوار و ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔
کونسلر ریچل ماسی نے عید ملن پارٹی کو کمیونٹی کے اندر باہمی میل جول اور اتحاد و اتفاق کا ذریعہ قرار دیا ۔ چیف میڈیکل آفیسر رفیق بھدیر ،شہر یار خان ، سٹیو ٹیلر ، طارق محمود و دیگر نے بھی عید ملن پارٹی کے انعقاد سے مقامی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اور میل جول کا سنہری موقع ملا ۔
راچڈیل میں بسنے والی بین المذاہب و ثقافتی کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق اور میل جول قابل ستائش اور خراج تحسین کے لائق ہے۔