ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی سے گروپ میں ٹاپ پوزیشن
کوالالمپور(محمد وقار خان) ملائشیا میں جاری تیسویں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان میں کل میزبان ملائیشیا کو چار کے مقابلہ میں پانچ گول سے ہرانے کے بعد آج گروپ کی مضبوط ٹیم کوریا کو چار کے مقابلہ میں صفر گول سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اور گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ۔
حنان شاہد ،ارشد لیاقت ، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک ایک گول کیا،حنان شاہد کو ان کی بہترین گیم پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
پاکستان نے میچ کے شروع سے ہی حریف ٹیم پر اپنا دباؤ برقرار رکھا اور بہترین ڈیفنس کے ساتھ ساتھ گول پوسٹ پر پے در پے خوبصورت حملے کیے جس کی بنا پر کورین ٹیم کو کوئی گول کرنے کا موقع نہ مل سکا ۔
ٹیمآ فیشیلزکا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ہم آئندہ میچوں میں اس سے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔