ڈاکٹر ذوبیہ عابد کا اعزاز، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (NUST) اسلام آباد سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

0

کویت(محمد عرفان شفیق) عبدالغفار ملک کی اہلیہ اور سکالر ڈاکٹر ذوبیہ عابد نے NUST یونیورسٹی اسلام آباد سکول آف میٹریل اینڈ کیمیکل انجینئرنگ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی۔

گزشتہ روز انہوں نے اپنے پی ایچ ڈی تھیسز کا کامیاب دفاع کیا۔،ڈاکٹر زوبیہ عابد کا تحقیقی کام پانی کی صفائی کے عمل پر تھا جو کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک اہم مسئلہ ہے، اس تحقیقی کام کا پاکستان ، کینیڈا اور چین کے پروفیسرز نے جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر زوبیہ عابد اور انکے اہل خانہ کو عزیزواقارب کی جانب سے دلی مبارکباد دی گئی اور مستقبل کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!