صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت رانا اعجاز سہیل کو سفیر شہر اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا

0

کویت(محمد عرفان شفیق) صدر کویت پاکستان فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کویت رانا اعجاز سہیل کو انکی فروغِ اقبالیات اور سیالکوٹ کی پہچان بڑھانے اور انہی کاوشوں کے اعتراف پر سفیر شہر اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یہ تقریب سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر میں منعقد کی گئی۔چیئرمین سیالکوٹ کلچرل اینڈ آرٹ سینٹر خالد لطیف نے اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم انکی ملک و قوم کے لیے خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انکی مزید ترقی و کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یاد رہے کہ رانا اعجاز سہیل کو انکی کویت اور پاکستان دوستی کی کاوشوں کے سلسلے میں حکومت کویت کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!