سپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب سےمالٹا سے آئے سیاحوں اور سوئی یونائٹڈ کرکٹ کلب کے وفد کی ملاقات
لاہور (تارکین وطن نیوز) مالٹا سے آئے ہوئے سیاحوں اور سوئی یونائٹڈ کرکٹ کلب کے وفد جس میں سید حمزہ زیدی اور سید محسن زیدی اور لوک زار کی گورنر پنجاب اور سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان سے ملاقات ہوئی ۔
وفد نے گورنر ہاؤس کا دورہ بھی کیا اور گورنر پنجاب کو سوئی یونائٹڈ کرکٹ کلب کے چیئرمین خرم خان کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی۔ گورنر پنجاب کی طرف سے وفد کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ اور گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا گیا، پنجاب کے گورنر نے پاکستان کے خوبصورت مقامات اور اور تاریخی عمارتوں کے بارے میں وفد کو معلومات دی اور بتایا کہ پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور انشاءاللہ تعالی اسی طرح ہم ٹورزم کو فروغ دیتے رہیں گے ۔
پنجاب اسمبلی کا بھی وفد نے وزٹ کیا اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی کلب کی طرف سے شیلڈ دی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وفد کا پھولوں کے دستہ دے کر استقبال کیا ۔ پنجاب اسمبلی کے سپیکر نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کھیل تمام شعبہ جات میں ایک نمایاں اہمیت رکھتی ہے ۔ سیاحت کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری لائیں گے ۔جس پر مالٹا سے ائے ہوئے ٹورسٹ اور سوئی یونائٹڈ کے نمائندوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی اور گورنر پنجاب اور ملک شرجیل ایوان کا شکریہ ادا کیا ۔
وفد نے کہا کہ ان کی نمایاں مہمان نوازی بہترین قیادت کی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے جو لوگوں کے دلوں پر مثبت اثر چھوڑتی ہے ۔ جس طرح پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ہمارا استقبال کیا ہے ہم ان کا تہہ دل سے شکر ادا کرتے ہیں اور اس عزت کو کبھی بھی نہیں بھولیں گے ۔