بارشوں کی وجہ سے سیلاب زدہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے پر قونصلیٹ کی طرف سےPSCS کو خراج تحسین پیش کیا گیا
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے تقریباً 500 پاکستانی خاندانوں کو مدد فراہم کی
قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے خالد حسین چوہدری کی اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ملاقات
دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے پاکستان سوشل سینٹر شارجہ (PSCS) کے صدر خالد حسین چوہدری نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی۔
پاکستانی قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل نے شارجہ سوشل سینٹر کے صدراور ان کی ٹیم کو گزشتہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں انتھک کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے تقریباً 500 پاکستانی خاندانوں کو مدد فراہم کی۔ قونصل جنرل نے فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، سجاد خان، عبدالماجد اور محمد اعظم سمیت صدر اور ان کی ٹیم کے اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔