برطانیہ کو پاکستانیوں کے مسترد ویزوں کی مد میں 53 لاکھ پاؤنڈ وصول

0

لندن (ویب ڈیسک) ویزا لگے یا مسترد ہو، برطانیہ کو لاکھوں پاؤنڈ کا فائدہ ہوتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2023میں برطانیہ کو پاکستانیوں کے مسترد ویزوں کی مد میں 53لاکھ پاؤنڈ وصول ہوئے۔

میڈیا رپورٹ مطابق 2023میں پاکستان سے برطانوی ویزے کی 40فیصد درخواستیں رد ہوئیں۔ میڈیا رپورٹ مطابق 2023میں شنجین ممالک نے بھی پاکستانیوں کی 50فیصد ویزا درخواستیں مسترد کیں۔

پاکستانوں کے برطانوی اور شنجن ویزے مسترد ہونے کی شرح 40 فیصد ہے۔ یورپی ممالک کیلئے بالغ افراد کی ویزا فیسیں مزید بڑھ گئی ہیں۔

میڈیارپورٹ مطابق اضافے سے برطانوی ویزا فیس 120پاؤنڈ اور شنجن ویزا فیس 90 یورو ہوجائے گی، بیشتر درخواست دہندگان نجی ایجنسی کو بنیادی درخواست کیلئے اضافی رقم بھی ادا کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!