اسلام آباد(شوبز نیوز)ہدایت کار ندیم بیگ کے ریلیز کیے جانے والے میگا کاسٹ ڈرامے ’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نے ہی شائقین کے دل جیت لیے۔
سجل علی، یمنیٰ زیدی، سائرہ یوسف، کبریٰ خان اور رمشا خان سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی ڈرامے کی پہلی قسط 27 نومبر کی شب کو نشر کی گئی۔ڈرامے کا پہلا ٹیزر 11 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد مرکزی کاسٹ کے ٹیزرز کو الگ الگ جاری کرکے 20 نومبر کو ڈرامے کا ٹریلر ریلیز ہوا تھا۔
’صنف آہن‘ کی پہلی قسط نشر ہوتے ہی ڈرامے کا ٹرینڈ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ رہا اور لوگوں نے نہ صرف ڈرامے کے آغاز کو دوسروں سے مختلف قرار دیا بلکہ تمام اداکاراؤں کی پرفارمنس کی تعریفیں بھی کیں۔زیادہ تر افراد نے یمنیٰ زیدی اور رمشا خان کی اداکاری کی تعریف کی اور لکھا کہ دونوں اداکاراؤں نے پشتون اور بلوچی لڑکی کا کردار اچھے طریقے سے نبھایا۔
It’s just the 1st epi & Shaista is already a whole mood. #YumnaZaidi‘s accent was so on point in every monologue. It’s a big challenge itself to adapt a completely dif accent & perform it naturally with the expectations of ppl being the finesse of an actress she is! #SinfEAahan pic.twitter.com/dSfLfW6VC3
— Albiya ?? (@albiya_ahmed) November 27, 2021