اولڈہم:ایکشن فار ہیومینٹی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد ،سیاسی،سماجی وکمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت

0

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) ایکشن فار ہیومینٹی دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، ایکشن فار ہیومینٹی کے تحت یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں خیراتی کام کے لیے چندہ جمع کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

سرگرم سماجی و سیاسی شخصیات راجہ نجابت حسین ، سابق امیدوار برطانوی پارلیمنٹ ماہر قانون دان ظفر اقبال ،آرگنائزر شمائلہ خان ، سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار ،سابق مئیر اولڈہم کونسلر شعیب اختر ، آرگنائزر شمائلہ خان نے خصوصی شرکت کی ۔

ڈاکٹر عماد،جاوید ، عنصہ، نامور سماجی خاتون یاسین عالم کے علاوہ کمیونٹی کی دیگر سرکردہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔،چندہ مہم میں شریک افراد نے دل کھول کر امداد دی ،میزبانی کے فرائض راحیل خالد نے انجام دیئے۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ احسان کو نصیب ہوا ۔ آقائے کائنات کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت کے پھول طلحہ طارق نے نچھاور کیے ۔

تقریب کی آرگنائزر شمائلہ خان نے کہا کہ پچھلے برس انہوں نے پانچ ہزار پونڈز کی خطیر رقم خیراتی کام کے لیے اس بار انہوں نے خود اس نیک کام کا بیڑا اٹھایا تمام مہمانوں کا دلی شکریہ جنہوں نے شرکت کر کے چندہ جمع کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔

راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ خیراتی کاموں میں ہمارے نوجوان اچھا کام کر رہے ہم سب کو خیراتی کاموں میں انکی مدد کرنی چاہیے ، ڈاکٹر عماد کا کہنا تھا کہ ایکشن فار ہیومینٹی دکھی انسانیت کے لیے شاندار کام کر رہی ہے کمیونٹی نے دل کھول کر غزہ کے مظلوموں کی مدد کے لیے مالی امداد دی۔ سابق لارڈ میئر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے بھی کام کو سراہا ۔

سابق امیدوار برطانوی پارلیمنٹ ماہر قانون دان ظفر اقبال نے دکھی انسانیت کے لیے کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا،کونسلر شعیب اختر نے غزہ کے مظلوموں کی مدد کو وقت کی اہم ترین ضرورت کہا۔ سماجی خاتون یاسین عالم نے کہا کمیونٹی نے دل کھول کر عطیات دے امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

راحیل خالد نے کہا کہ ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔عنصہ نے بھی کمیونٹی کی مالی معاونت کا دلی شکریہ ادا کیا ۔ شرکائے تقریب نے ایکشن فار ہیومینٹی کی دکھی انسانیت کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نیک کام کو جاری رکھنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!