مکہ:ممتازسماجی وکاروباری شخصیت حاجی محمد فاروق بیداللہ کےنئے کاروبار بلڈنگ میٹیریل شوروم کا افتتاح

0

جدہ (نورالحسن گجر سے) مکہ میں مقیم ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حاجی محمد فاروق بیداللہ کا بلڈنگ کنٹریکٹنگ کمپنیوں میں اپنا لوہا منوانے کے ساتھ ساتھ نئے کاروبار بلڈنگ میٹیریل شوروم کا افتتاح، سعودی عرب میں پاکستانی پتھرماربل کی مانگ بڑھ گی ۔

مکہ میں معروف پاکستانی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر فاروق بیداللہ نے بلڈنگ کی تعمیرات میں اپنا نام منوانے کے ساتھ ساتھ اب بلڈنگ میٹیریل فراہمی کے ٹائل چپس ،ماربل فیکٹری اور سینیٹری کا کام شروع کرنے کے لیے جدہ میں اپنے شو روم کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں معروف پاکستانی اور سعودی تاجر شيخ اعصام ،شيخ هاشم المالكي شيخ ابراهيم، شيخ منصور العصيمي ،شيخ ركان الحلوانى،شيخ مبارك العتيبي، شیخ ابو نواف اور سابقہ مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری اظہر وڑائچ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر افتخار چوہدری،ممتاز کاروباری شخصیت نوید شریف،بابر اعوان ،عمران خان ، چیئرمین مسلم لیگ ن جدہ ریجن میاں رضوان الحق،جنرل سیکرٹری پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن پرویز قریشی،ابراہیم بخش،حاجی عثمان،فیصل غلام حسن، چیئرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر اور دیگر بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، تاجر برادری اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے حاجی فاروق کو شو روم کے افتتاح پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر حاجی فاروق نے تمام شرکاء کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اس شو روم کا مقصد پاکستان پتھر اور ٹائل ماربل کو سعودی مارکیٹ میں متعارف کروانا ہے۔

اس وقت سعودی عرب میں بلڈنگ تعمیرات کا بڑےپیمانے پر کام جاری ہے جس طرح ہم نے بلڈنگ لائن میں صفائی اور ستھرائی سے معیاری کام کرنے میں اپنا ایک مقام بنایا ہے، اسی طرح ہم تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والا معیاری سامان فراہم کریں گے، تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے ملکر شو روم کا کیک بھی کاٹا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!