پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کا50واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایاگیا

0

شارجہ(رپورٹ:عمرفاروق) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کا50واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایاگیا ۔ اس پروقار تقریب کی صدارت پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری نے کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان حسن افضل خان تھے ۔

متحدہ عرب امارات کی گولڈن جوبلی جشن آزادی کی تقریب کا آغاز ڈاکٹر اکرم شہزادنے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فراءض مسز صائمہ نقوی اور حافظ عبدالروف نے انجام دیئے ۔

تقریب میں لاکازا گروپ کے چیئرمین جمیل اسحاق،شارجہ سوشل سنٹر کے جنرل سیکرٹری افتخار احمد چوہدری سابقہ صدرشارجہ سنٹرمحمدسرفراز، چیرمین پاکسان مسلم لیگ (ن) یواے ای محمدغوث قادری،پاکستان سپرمارکیٹ کے چیئرمین حاجی محمد یاسین ، پختون بزنس ویلفیئر آرگنائزیشن صدر انجینئر محمد زبیرخان، جنرل سیکرٹری خلیل الرحمن بونئیری،ساجد حمید،طاہر منور مظہر حسین،پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنمازہرہ ،خواجہ عبدالوحید پال،عاشق سواتی ، رضوان عبداللہ،عرفان اقبال طور،ملک شہزاد یونس،یاسمین کنول،وقاص بابر،باسط شیخ،پاکستان مسلم لیگ(ق) یو اے ای کے صدر رائے شیر علی کھرل،عمربلوچ م فراز احمد صدیقی،مقبول انجم ،شریں درانی،جمشید فاضل، سجاد نذیر،ملک محمداسلم، پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر میاں منیر ہانس،راجہ نصیر،قونصلیٹ سے سلیم سلطان نے علاوہ دیگر نے فیملی کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقع پر قونصل جنرل حسن افضل خان،پاکستان سوشل سنٹر شارجہ صدر خالد حسین چوہدری،افتخار احمد چوہدری یواے ای کے50ویں یوم آزادی کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کو بھی50 سال ہو گئے ہیں اس لئے ہم دوہری خوشیاں منا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کےلیے دعاگو ہیں ۔ اس موقع پر بچوں نے قومی ملی ترانے اور ٹیبلو شو پیش کئے جسے حاضرین نے خوب سراہا ۔

تقریب میں مختلف اقسام کے کھانے اور میڈیکل چیک اپ کے اسٹالز بھی لگائے گئے ۔ تمام خواتین وحضرات نے مل کر یو اے ای کا 50واں جشن آزادی کیک کا ٹا اور یو اے ای و پاکستان کی امن سلامتی کی خصوصی دعا کروائی گئی ۔ اس رنگا رنگ تقریب کو شرکا نے خوب پسند کیا اور کامیاب پروگرام کروانے پرسوشل سنٹر کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!