پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں پاکستان کا77 واں یوم آزادی روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

0

پاکستان کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے اپنی اپنی ثقافت کا مظاہرہ کیا

پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر10لا کھ روپے کے انعام کا اعلان

تقاریر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یوم آزادی کا پروگرام خالہ حسین چو ہدری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی ویلفیئر قونصلر ناصر جنید ، پریس قونصلر محمد صالح تھے۔ تقریب کا آغاز اکرم شہزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور نعت شریف کی سعادت عزیز اللہ منگی نے حاصل کی۔ جبکہ نظامت کے فرائض شیخ سیکرٹری یاسر صدیق نے سرانجام دیئے۔

پاکستان کی آزادی کے اس پروگرام میں کشمیر ، سندھ، پنجاب،کے پی کے اور بلوچستان کے لوگوں نے اپنی اپنی ثقافت کی نمائندگی پیش کی، اس کے علاوہ بچوں نے قومی ترانے میں مختلف پہلوؤں کو پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے ایونٹ میں صدر خالد حسین چودھری ، محمد صالح، محمد زبیر خان، خلیل بونیری، محمد نوید، عرفان افسر اعوان ، ملک محمد عمران رفیق، فراز احمد صدیقی،شبیر مرچنٹ ، مریم ناصر، انوار الحق، عبدالرزاق، نیاز احمد جدون، عاشق خان سواتی، ظفر گوندل، سید حسین شاہ، عمر بلوچ، سجاد عباسی، مقبول احمد ،خادم حسین اور دیگر احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران پاکستان سوشل سینٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے پاکستان کے کھلاڑی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے 10لا کھ روپے کے انعام کا اعلان کیا،خالد حسین اور عمران رفیق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!