چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، تھامس باخ
پیرس (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے پیرس سے چائنا میڈیا گروپ کے صدر کے نام ایک خط بھیجا ، جس میں چائنا میڈیا گروپ کو پیرس اولمپکس کی نشریات میں زبردست کامیابی پر مبارکباد دی گئی اور نشریات میں شریک تمام کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
تھامس باخ نےاپنے خط میں کہا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس کامیابی سے اختتام پذیر ہوئے اور چائنا میڈیا گروپ نے اولمپک کھیلوں کے دوران نہایت اہم کردار ادا کیا ہے ، جس کی وجہ سے عالمی ناظرین کی تعداد ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
چائنا میڈیا گروپ کی مضبوط حمایت سے ہم نے مل کر دنیا بھر کے اربوں ناظرین تک اولمپک کھیلوں کی رسائی کو یقینی بنایا.چائنامیڈیا گروپ کی حمایت اور لگن کے بغیر موجودہ اولمپکس اتنی بڑی کامیابی حاصل کرنے کے قابل نہیں ہو سکتے تھے۔
تھامس باخ نے کہا کہ آئی او سی سی ایم جی کے عملے جیسے مخلص میڈیا شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور شکر گزار ہے۔ آئی او سی اور چائنا میڈیا گروپ کے درمیان شراکت داری اولمپک موٹو کی واضح عکاسی کرتی ہے ، جو "تیز تر، اعلی تر ، مضبوط تر اور زیادہ متحد” ہے۔