پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا سے ایوارڈ یافتہ معروف معالج ڈاکٹر فیصل انیس نے اپنے تیسرے کلینک کا افتتاح کردیا

0

کوالالمپور (محمد وقار خان) پاکستان ہائی کمیشن ان ملائشیا سے ایوارڈ یافتہ، کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ، معروف معالج ڈاکٹر فیصل انیس نے اپنے تیسرے کلینک کا افتتاح کردیا ،افتتاح میں پاکستانی اور لوکل کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ہائی کمشنر آف پاکستان سید احسن رضا نے فیتہ کاٹ کر کلینک کا باقاعدہ افتتاح کیا،تلاوت کلام پاک اور دعا کے بعد ڈاکٹر فیصل انیس نے پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کے جذبے کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ نے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل اور انکی اہلیہ کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے بے لوث خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ کنگز کلینک کی یہ نئی برانچ بھی پہلے کی طرح خدمت کے سفر کو جاری رکھے گی ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کنگز کلینک نے کووڈ کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کی ، ہم پرامید ہیں کہ خدمت کا یہ سفر اسی نیک نیتی سے جاری رہے گا اور کمیونٹی یہ سمجھے کہ اپنے لوگوں کی خدمت کیلئے یہ کلینک ہائی کمیشن کی ہی ایک ایکسٹینشن ہے ۔

آخر میں ڈاکٹر فیصل انیس نے پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت پہ انکا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ منکی پاکس وبا کے خطرے کے پیش نظر سب کو چا ہئے کہ بھرپور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اللہ نہ کرے کہ اگر ایسی کوئی صورتحال بنتی ہے تو ہم پہلے کی طرح خدمت کے میدان میں اپنی استطاعت سے بڑھ کر کمیونٹی کی خدمت کے لیے حاضر ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ جہاں جہاں ہماری کمیونٹی موجود ہے ہم ان کے قریب تر صحت کی سہولیات فراہم کریں تاکہ ہمارے محنت کش بھائیوں کے صحت کے مسائل میں انکو جلد از جلد ریلیف دے سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!