چین خواتین کاز کی ترقی بارے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، شی
بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ویمن فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا۔بدھ کے روز انہوں نے کہا کہ جب سے شنگھائی تعاون تنظیم ویمن فورم منعقد ہوا ہے ، تمام ممالک کی خواتین نے "شنگھائی اسپرٹ” پر عمل کیا ہے اور مشترکہ مستقبل کی حامل ایک قریبی شنگھائی تعاون تنظیم کمیونٹی کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
امید ہے کہ یہ فورم عوامی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے اور ایس سی او میں عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
چین سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل بااختیاری کے ذریعے خواتین کاز کی ترقی اور مشترکہ طور پر شنگھائی تعاون تنظیم کے لئے ایک بہتر گھر کی تعمیر کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔