جی ایس آئی نے عالمی تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کو فروغ دیا ہے، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے گیارہویں بیجنگ شیانگ شان فورم کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ دنیا میں گزشتہ  ایک صدی میں  بے مثال زبردست تبدیلیوں اور سلامتی و استحکام کے لیے دنیا کے عوام کی توقعات کے پیش نظر چین نے گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کیا ہے۔

تمام فریقین کے درمیان مسلسل اتفاق رائے پیدا کیا ہے، بین الاقوامی تنازعات کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کو فروغ دیا ہے، عالمی سلامتی کی گورننس کو بہتر بنایا ہے اور پائیدار امن اور عالمگیر سلامتی کی حامل  دنیا کی تعمیر کے لیے انتھک کوششیں کی ہیں۔

انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم مساوات، کشادگی، شمولیت اور باہمی سیکھ کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے، اتفاق رائے پیدا کرے گا، باہمی اعتماد کو گہرا کرے گا، اور عالمی سلامتی کے چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے نئی اور عظیم تر خدمات انجام دے گا۔

گیارہو اں بیجنگ ژیانگ شان فورم ، جس کا موضوع "امن کی تعمیر اور مستقبل کا اشتراک” ہے ، 13ستمبر کو بیجنگ میں شروع ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

error: Content is protected !!